کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویرات کوہلی نے ون ڈے میں 55ویں سنچری بناکر بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔ ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 295 رنز بنائے، جواب میں بھارت نے ہدف 50 گیند قبل پورا کرلیا۔ کوہلی 88 گیندوں پر 9 چھکوں، دس چوکوں کی مدد سے 149 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سابق کپتان نے کہا اگلے سال آخری ورلڈ کپ ہوگا، پوری جان لگادوں گا، مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا دکھ اب بھی ہے، اگر 140-150 رنز بنا لیتا تو جیت یقینی ہوتی۔