کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بین اسٹوکس پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے خواہش مند ہیں، تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ انہیں این او سی دینے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بین اسٹوکس نے پی ایس ایل اور ایم ایل سی فرنچائزز سے رابطے کیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود انہیں ای سی بی کی اجازت درکار ہوگی، کیونکہ ای سی بی رولز کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی لینا لازمی ہوتا ہے۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی وجہ سے بین اسٹوکس کے پی ایس ایل میں شرکت کے امکانات معدوم دکھائی دیتے ہیں۔