ناگویا (نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز میں کئی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو اپنے آبائی ملک کے بجائے کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کر کے اس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انفرادی کھلاڑیوں کے علاوہ اولمپک کونسل آف ایشیا کی خصوصی رفیوجی ٹیم بھی گیمز کا حصہ ہے، ہجرت کرنے والے ایتھلیٹس پناہ گزین کے جھنڈے تلے کھیل رہے ہیں۔ روئنگ میں بیلاروس نژاد اینا پراکاتن، جو ٹوکیو اولمپکس میں روس کی نمائندگی کر چکی ہیں، اب ازبکستان کی طرف سے کھیل رہی ہیں۔ امریکی نژاد جسٹن براؤنلی فلپائن کی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ جاپان میں پیدا ہونے والی بے یو گا جنوبی کوریا کی سافٹ بال ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ٹیبل ٹینس میں سب سے زیادہ کھلاڑی دوسرے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ جاپانی ماں اور کینیڈین والد کے ہاں مونٹریال میں پیدا ہونے والی ایریسا سانو ہیرنگ، جو پیشے کے اعتبار سے یونیورسٹی ٹیچر ہیں، جاپان کی اسکواش ٹیم میں شامل ہیں۔