• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر) چار سال کے دوران5 ڈی جی ایل ڈی اے تبدیل کے گئے۔ 2018 سے 2022 تک ایل ڈی اے میں 5نئے ڈائریکٹر جنرلز کی تعیناتیاں کی گئیں ۔جولائی 2018 میں بننے والی بزدار حکومت سے پہلے نگران سیٹ اپ میں تعینات ہونے والی پہلی ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان تھی. بزدار حکومت میں آمنہ عمران خان کو 28 مئی 2019 کو تبدیل کر دیا گیا. 29 مئی 2019 کودوسرے ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کو تعینات کیا گیا. عثمان معظم نے 30 نومبر 2019 تک بطور ڈی جی ایل ڈی اے تعینات رہے،تیسرے ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید 4 دسمبر 2019 سے 18 مارچ 2020 تک تعینات رہے۔چوتھے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ 19 مارچ 2020 اور بطور ڈی جی ایل ڈی اے 18 مئی 2022 تک تعینات رہے. نو منتخب پنجاب حکومت میں ایل ڈی اے میں پہلا تبادلہ کیا گیا. جبکہ سابق حکومت نے ایس ایم عمران نے 27 اکتوبر 2018 کو بطور وائس چیئرمین ایل ڈی اے مقرر کیا. ایس ایم عمران 14 اگست 2021 تک وائس چیئرمین ایل ڈی اے رہے. 22 دسمبر 2021 کو نعیم الحق کو وی سی ایل ڈی اے مقرر کر دیا گیا۔نعیم الحق کے جانے کے بعد پنجاب کی جانب سے تاحال وائس چیئرمین ایل ڈی اے کی تعیناتی نہیں کی گئی۔