• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک انکلیو میں ہائی ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) اسلام آباد کی مختلف مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں سمیت کمرشل ایریاز میں نئی اور جدید ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جاری ہے ۔اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ سٹریٹ لائٹس کی جانب سے پارک انکلیو فیز تھری کی مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں سمیت کمرشل ایریا میں نئی اور جدید ہائی ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لئے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے تقریباً 47ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید