• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی مشکل گھڑی میں ڈیرہ بگٹی کے عوام کیساتھ ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر محترمہ غزالہ گولہ اور سینئر رہنماء محترمہ کرن بلوچ کی جانب سے پیر کوہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کو منرل واٹر اور ٹینکر کے ذریعےپانی فراہم کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے پانی ملنے پر پی پی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پرمحترمہ کرن بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں قلت آب اور آلودہ پانی پینے سے ہیضے کی وباء پھیل گئی جس سے کافی جانی نقصان ہوا ہے اور بڑی تعداد میں بچے متاثر ہوئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اس مشکل گھڑی میں ڈیرہ بگٹی کے عوام کیساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی، پارٹی نے ہر دور میں اپنے عوام کا ساتھ دیا ہے انہوں نے حکومتی اداروں ، مخیر حضرات اور رفاعی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے آئیں اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کی بھرپور مدد کریں ۔