بیجنگ (جنگ نیوز )چین میں رواں برس مارچ میں مسافر بردار طیارے کے تباہ ہونے سے 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں جہاز کو جان بوجھ کر زمین بوس کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماہرین نے چین کے تباہ ہونیوالے بوئنگ طیارے کے بلیک باکس کی جانچ پڑتال اور حادثے کی انکوائری مکمل کرلی ہے۔
طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ میں ہولناک انکشافات کیے گئے ہیں۔
امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارے میں کسی بھی قسم کی تکنیکی یا فنی خرابی پیدا ہونے سے نہیں ہوا تھا۔