• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کی ماڈلز جیسی تصویر وائرل، پرستاروں نے ماڈلنگ کا مشورہ دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نےپروفیشنل ماڈلز جیسا پوز دیا ہے ۔ اس تصویر پر جہاں انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے وہیں کرکٹر شاداب خان نے بھی دلچسپ سوال کیا ہے۔ شاداب خان نے ٹوئٹ پر کمنٹ کیا ہے کہ ماڈلنگ کب شروع کی؟ اور ساتھ میں ’شاہین‘ (پرندے) کا ایموجی بنایا ہے۔ اسپر شاہین آفریدی نے بھی اپنی بھر پور حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے جواب میں لکھا ہے کہ آپ سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں بھائی۔

اسپورٹس سے مزید