• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کورال پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ میں ملوث ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک راجہ جہانگیر اکبر کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان اسلام آبادپولیس کے مطابق ملزم کیخلاف کچھ روزقبل ایک شہری نے آئی جی اسلام آباد محمد احسن کی کھلی کچہری میں درخواست دی تھی کہ اس نے ایک پلاٹ خریدا اور رقم ادا کی لیکن کچھ عرصے کے بعد ما لک نے فراڈ کر کے اس زمین کو دوسری پارٹی کو فروخت کر دیا جس پر آئی جی نے ایس ایچ او کورال محمد عظیم منہاس کو درخواست کو فوری میرٹ پر حل کرنے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات دئیے تھے۔
اسلام آباد سے مزید