• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا نیکٹا بحال، نیشنل ایکشن پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے،کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کو وزیراعظم چیئر کرتے ہیں، اس کے اجلاس کے لئے وزارت داخلہ نے تمام انفرااسٹرکچر مکمل کرلیا ہے.

 پیر یا منگل کو کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کا اجلاس ہوگا، دہشت گردی پر وفاق پالیسی لیول اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں پر بات کر سکتا ہے،ایک شخص اپنی ضد، تکبر اور اناء کی وجہ سے پانی، پولیو اوردہشت گردی کے مسائل پر وفاق کی اکائیوں سے بات کرنا بھی اچھا نہیں سمجھتا تھا۔

 جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کا پچھلے چار سالوں میں ایک بھی اجلاس نہیں ہوا.

 2014 اور 2015ء میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل سیکورٹی پالیسی دی، اے پی ایس واقعہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان پوری پارلیمنٹ سے منظور ہوا۔

اہم خبریں سے مزید