• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے کل کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا، لانگ مارچ کی تاریخ طے ہوگی

ملتان (ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ 25 سے 29 مئی کے درمیان کسی دن ہوگا‘کورکمیٹی کا اجلاس اتوار(کل ) پشاور میں بلالیا ہے جس میں مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا‘سب تیاری کریں‘یہ سمجھے تھے پی ٹی آئی دفن ہوجائیگی ‘اب ان کی قبریں بن رہی ہیں ‘ڈیزل کے خاندان کا بھی وقت ختم ہوگیا ہے۔ملک کی فکر نہ ہوتی تو ان کو مزید چلنے دیتا ‘ جنہیں تجربہ کار کہہ کر حکومت میں لایا گیا ان کا تجربہ کرپشن کا ہے۔

یہ جتنی دیر حکومت میں رہیں گے ذلیل ہونگے،سازش میں ساتھ دیکر انہیں لانے والے بھی ذلیل ہونگے۔

 ڈرپوک حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے سے ڈر رہی ہے‘ نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس اس لیے بلانا چاہتی ہے تاکہ پٹرول ڈیزل مہنگاہونے کا ردعمل فوج کیخلاف آئے۔

جمعہ کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں نے سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکے، حکمرانوں کی وجہ سے پاکستانیوں کو ذلت ملی۔عمران خان نے مسلم لیگیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ والو خدا کے واسطے مجھے جواب دو، کیا کبھی گیدڑ لیڈر بن سکتا ہے.

آصف علی زرداری نے کہا تھا نوازشریف اٹک جیل میں اتنا روتا تھا ٹشو ختم ہو جاتے تھے، مشرف سے معاہدہ کرکے سعودی عرب بھاگ گیا تھا، اس بار پھرجھوٹ بول کر ڈرامہ کر کے لندن بھاگ گیا‘ نوازشریف جہاز کی سیڑھیاں ایسے چڑھا جیسے اولمپک کھیلنے جارہا ہے۔

مسلم لیگ والو !جھوٹے آدمی کو عدالت نے سزا دی، آپ لوگ کیسے اس آدمی کے پیچھے چل سکتے ہو،چھوٹے بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی.

 شہباز شریف کو جھوٹی گارنٹی پربھی سزا ہونی چاہیے تھی، ان کے ساتھ وہ مل گیا جس کی آج کل قیمت بڑھانی ہے۔

اہم خبریں سے مزید