• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے شبہے میں 2 نوعمر نوجوان گرفتار

لندن (پی اے) سکاٹ لینڈ یارڈ نے بتایا ہے کہ اسلامی انتہا پسندی کے خلاف جاری ایک تفتیش کے دوران دہشت گردی کے شبہے میں2نوعمر نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق بدھ کو ایسیکس سے ایک 18 سالہ نوجوان اور جمعہ کو لندن سے ایک17 سالہ لڑکی کو گرفتار کیا گیا جسے پوچھ گچھ کیلئے ابھی حراست میں رکھا گیا ہے۔ 18 سالہ نوجوان کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے اور ویسٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے جمعرات کو ملزم کو مزید 6 دن زیر حراست رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ لڑکی کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کی دفعہ41 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان لوگوں کی گرفتاری ایک اسلامی دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے کے الزام میں بدھ کو ویسٹ لندن سے ایک 13 سالہ لڑکے کی گرفتاری کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے۔ میٹ کے انسداد دہشت گردی کمانڈ کے سربراہ کمانڈر رچرڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے الزام میں 3 نوعمرنوجوا نوں کو گرفتار کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تفتیش کا یہ عمل معمول کے مطابق جاری رہے لیکن اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ پولیس کی جانب سے نوجوانوں کے دہشت گردی سے متعلق جرائم میں پولیس کی کارروائی میں تیزی آئی ہے۔ پورے ملک میں پولیس نوجوانوں کو انتہاپسند بننے سے روکنے کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے اور پولیس اسی وقت حرکت میں آتی ہے جب شبہ ہو کہ مشتبہ شخص سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے۔

یورپ سے سے مزید