• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کی بندرگاہ پر جہاز ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

روم(نیوز ڈیسک) اٹلی کے جنوبی بندرگاہی شہر باری کے قریب ایک جہاز ڈوب گیا،جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں جہاز سے مدد کا سگنل موصول ہواتھا،جس کے فوراً بعد کارروائی شروع کی گئی۔ جہاز اٹلی کے جنوبی علاقے اپولیا کے ساحل سے تقریباً 50 میل دور اطالوی اور کروشیا ئی سمندری علاقوں کے درمیان حادثے کا شکار ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ڈوبنے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے\
یورپ سے سے مزید