• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری یٰسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، مقررین

پیرس (نمائندہ جنگ ) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے زیر انتظام حریت رہنما یاسین ملک کی بھارتی عدالتوں سے سزا کیخلاف احتجاجی جلسہ پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیا گیا ۔جلسہ میں فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت کشمیری کمیونٹی بھی شریک تھی ۔ مقررین نے حریت رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار پر تشویش کا اظہار کیا ۔ بھارتی حکومت کی جانب سے ان پر جتنے بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ سب جھوٹ پر مبنی ہیں اور اس بات کا اظہار انہوں نے عدالت میں بھی کیا ہے۔ مقررین کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کا صرف ایک ہی جرم ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے لیے حق آزادی مانگتے ہیں۔ مقررین نے بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ یاسین ملک کے مقدمے پر نظر رکھے اور انہیں بھارتی مظالم سے نجات دلانے اور ان کی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کے حوالہ سے ہندوستانی انتہا پسندحکومت کے فیصلہ کے خلاف دنیا کے ہرفورم پر ہندوستان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ۔
یورپ سے سے مزید