• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکلرروڈ سے تجاوزات کاخاتمہ کردیاگیا،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ و تجاوزات کے تحت جاری بڑے آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہر کا اہم دورہ کیا۔ انہوں نے بھاٹی دروازہ تا شاہ عالمی و سرکلر روڈ کے دورہ کے کے موقع پر عارضی تجاوزات، ٹریفک روانی، صفائی، غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کو خود مانیٹر کیاگیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکلر روڈ سے ریڑھیاں، غیرقانونی ویگن اڈے اور پارکنگ کا خاتمہ کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور نے موچی دروازہ گراونڈ میں کھیلوں کیلئے مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ تاریخی موچی دروازہ گراونڈ میں پی ایچ اے کو اعلی سطح کا کام کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے موقع پر لاہور انتظامیہ کو دہلی دروازہ تانگہ اسٹینڈ پر پارکنگ پلازہ کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شدید موسم کے باوجود ہر محکمے کی ٹیم تندہی سے شہریوں کو سہولیات فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ل ا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ سرکلر روڈ پر ٹریفک لوڈ مینجمنٹ کیلئے تین مستقل و سینکڑوں عارضی تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے تحت ٹریفک روانی کو مستقل رکھنے کیلئے میکانزم واضح کیا گیا ہے۔