• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرزمین اولیاء تاریخی ورثہ کے حوالے سے منفرد شناخت رکھتی ہے، سیکریٹری ٹورازم

ملتان( سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ سرزمین اولیاء ملتان اپنے شاندار مذہبی‘ ثقافتی اور تاریخی ورثہ کے حوالے سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی منفرد شناخت اور اہمیت رکھتی ہے اور حکومت پنجاب اس عظیم ورثے کی حفاظت‘ بحالی اور ترویج کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دورہ ملتان کے دوران کیا۔ انہوں نے نے شیخ علی اکبر شمسی اور ان کی والدہ محترمہ بی بی فاطمہ کے مزارات کی بحالی کے سلسلہ میں ہونیو الے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس کو15 جون تک مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے زیرتعمیر عجائب گھر کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اگلے ماہ کے وسط تک چھت پرلینٹر ڈالنے کا کام مکمل کرلیا جائے۔ تعمیراتی کاموں میں بلا جواز تاخیر کا سخت نوٹس لیا جائے گا۔
ملتان سے مزید