• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی انتہا پسند گروپ کو بلیک لسٹ سے نکالنے پرفلسطینی اتھارٹی کی امریکا پر تنقید

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی حکومت کی طرف سے ایک انتہا پسند اسرائیلی تنظیم کاخ کو دہشت گردی کی عالمی فہرست سے نکالنے کے اعلان پرفلسطینی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی ایوان صدر نے کانگریس کی منظوری کے بعد غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے اسرائیلی کاخ تحریک کو نکالنے کے اعلان کی مذمت کی۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے ایوان صدر کے حوالے سے بتایا کہ امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالا جائے ۔فلسطینی ایوان صدر نے کانگریس کے فیصلے کو اسرائیلی انتہا پسند گروپ کے کارکنوں کے لیے انعام قرار دیا۔ بیان میں امریکی حکومت کی طرف سے انتہا پسند گروپ کو بلیک لسٹ سے نکالنے کے وقت اوراس کی وجوہات پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید