• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کانفرنسوں پر مشاورت

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی و عہدیداران کا اجلاس جامع مسجد امن باغبانپورہ میں قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا زبیرجمیل، مولانا عبدالنعیم، قاری ظہورالحق نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف مقامات پر ختم نبوت کورسز اور کانفرنسز کرنے پر مشاورت کی گئی اور کئی ایک مقامات پر کانفرنسیں اور کورسز طے کیے گئے۔ علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اسلام کا مرکزی اور عالمگیری عقیدہ ہے ہمارا یہ ایمان ہے کہ ہمارے نبی ؐ آپ اللہ کے آخری نبی اور قرآن مجید آخری آسمانی کتاب، آپ ؐ کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آسکتا اور قرآن کے بعد کوئی کتاب نہیں آسکتی ۔علماء اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ جو ملک لاالہ کی بنیاد پر بنا اس ملک میں ختم نبوت زندہ باد کا نعرہ لگانے کی وجہ سے مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔