• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیسٹرو اورڈائریا کے مریضوں کابلڈ پریشر ،ٹمریچر اورپلس کوخصوصی مانیٹرکیاجائے،پرنسپل پی جی ایم آئی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیو ٹ وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرسردار محمد الفرید ظفرعمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے آتے ہی لاہور جنرل ہسپتال میں گرمی کی شدت سے متاثرہ گیسٹرو، ڈائریا کے زیر علاج مریضوں کیلئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں انتظامی ڈاکٹرز سے معلومات حاصل کیں اور انتظامیہ سے کہا کہ ایسے مریضوں کا بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور پلس کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے۔