• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان کی محرومیوں کے خاتمےکے لئے ’’المصطفیٰ‘‘ کا فلاحی مشنجاری رہے گا‘عبدالرزاق ساجد

ملتان (سٹاف رپورٹر )المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ چولستان کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے " المصطفیٰ " کا فلاحی مشن جاری رہے گا، چولستان میں پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں المصطفیٰ نے چولستان کے ہزاروں خاندانوں تک فوڈ بیگ اور پانی پہنچا دیا ہے جبکہ کھانا پکا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے، پانی کے ٹینکرز چولستان میں پہنچا کر تالاب بھرنے کا کام تیز تر کر دیا گیا ہے تاکہ پیاس سے مرتے جانوروں کو بچایا جا سکے، صاحب ثروت افراد المصطفیٰ کے چولستان ریلیف مشن کا حصہ بنیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے " چولستان ریلیف مشن " کے کوآرڈینیٹر ارحم سلیم قادری اور چولستان میں کام کرنے والی المصطفیٰ کی ٹیم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ملتان سے مزید