• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور یو ٹرن، عمران کہہ چکے جانور نیوٹرل ہوتا ہے، انسان نہیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے اتوار کے روز ایک اور یو ٹرن لے لیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی فوج کو بھی کہتا ہوں کہ آپ نیوٹرل ہیں. آپ نے کہا کہ آپ نیوٹرل ہیں، نیوٹرل رہیں اس میں ۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان اداروں کو نیوٹرل ہونے کے طعنے دیتے تھے ۔ نو مئی کے جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ نیوٹرل بننے کی اللہ نے ہمیں اجازت نہیں دی ۔

چھ مئی کو اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جانور نیوٹرل ہوتا ہے۔

 انسان نیوٹرل نہیں ہوتا۔ایک اور جلسہ میں عمران خان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ نہیں کہا کہ تم نیوٹرل ہو جا ئو۔ نہ ادھر نہ ادھر ۔ ایک اور جلسہ میں انہوں نے کہا کہاللہ نے ہمیں اجازت ہی نہیں دی کہ ہم نیوٹرل ہو جائیں۔

اہم خبریں سے مزید