• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ، پولنگ 17 جولائی کو ہوگی

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ ،خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، پولنگ 17 جولائی کو ہوگی ، کاغذات نامزدگی 30 مئی سے تین جون تک جمع کروائے جاسکیں گے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 جون سے 8 جون تک اور امیدواروں کی حتمی فہرست 20 جون کو آویزاں کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 9 سے 11 جون تک دائر ہوں گی ،13 سے 15 جون تک اپیلوں کی سماعت ہو گی ، کاغذات نامزدگی 18 جون تک واپس لیے جاسکیں گے ۔الیکشن کمیشن انتخابی نشان 20 جون کو جاری کرے گا۔