• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ خاتون نور جہاں کی ضمانت پر رہائی خوش آئند ہے،وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ (آن لائن )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بلوچ خاتون نور جہاں کی ضمانت پر رہائی کو خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہاں کہ وزیراعلی ہاوس کے سامنے نورجہان کی رہائی اور گچک سے لاپتہ خواتین کی جبری گمشدگی کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز،بلوچ یکجہتی کمیٹی،نشنل ڈیموکریٹک پارٹی،بلوچ خواتین فورم،بی ایس او پجار اور بی ایس او کی طرف سے دیے گئے ہمارے مشترکہ دھرنے کے شرکا سے آج چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر کا اظہار یکجہتی اور لاپتہ خواتین کے مسلے پر ملکی قوانین کے تحت اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی ایک مثبت عمل ہے جس سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد پر بڑھے گا اور اور معزز چیف جسٹس نے نور جہاں اور گچک سے لاپتہ خواتین اور بچوں کے حوالے جو احکامات جاری کیے ہیں جس پر ہم نے خواتین کی جبری گمشدگی کے حوالے سے دیے گئے مشترکہ دھرنے کو ختم کیا ہم امید کرتے ہیں ان حکامات پر قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کیے جائینگے۔
کوئٹہ سے مزید