کوئٹہ(پ ر) سبی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں حالیہ ججز کے تقرریوں کے عمل میں اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے اور میرٹ کی بجائے اپنے چیمبرز کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف احتجاج کیا جائیگا سبی ہائیکورٹ بار کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے وکلاء نمائندوں نے ہمیشہ ہائیکورٹ بینچ تربت اور سبی کو ریگولر کرنے خضدار اور لورالائی کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ ججز کے تقرریاں میرٹ پر ہوں اور متعلقہ زون کے وکلاء کو ترجیح دیا جائے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کی بجائے ایسے ججز کو تعینات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ نہ صرف ججز کے رشتے دار ہیں یا پھر ان ججز کے چیمبرز فیلو ہیں اور ہم یہ بھی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے کسی بھی عمل کے خلاف بھر پور جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں اور ہم پاکستان بار کونسل اور بلوچستان بار کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فوری طور پور وکلاء کانفرنس طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں نہیں بلوچستان کے باشعور وکلاء چیف جسٹس بلوچستان کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کے تقرریوں کے خلاف پورے سبی نصیرآباد ریجن میں 24 اور 25 مئی کو بلوچستان بھر میں عدالتی کاارروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔