• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی لندن میں ’’کیپٹل اسمارٹ سٹی‘‘ کا اسمارٹ روڈ شو کا اہتمام

لندن (سعیدنیازی) کیپٹل اسمارٹ سٹی نے اپنے نئے پراجیکٹ ون کیپیٹل اپارٹمنٹس کی لانچ اور دیگر منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت سے صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے مشرقی لندن میں اختتام ہفتہ پر اسمارٹ روڈ شو کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کرکے منصوبوں کےبارے میں آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بتایا کہ کیپٹل اسمارٹ سٹی ملتان،لاہور اور اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرے گا۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد اور لاہور میں اسٹیڈیمز بنائے جائیں گے جن کے ساتھ ہوٹلز بھی تعمیر ہوں گے جو کہ آئی سی سی کے معیار کے مطابق ہوں گے تاکہ ان میں آئی پی ایل کے میچز سمیت دیگر ٹورنامنٹس بھی منعقد ہو سکیں۔ ان اسٹیڈیمز کے علاوہ بچوں کیلئے کرکٹ کے علاوہ فٹ بال، اسکوائش اور دیگرکھیلوں کی اکیڈمیز بھی بنائی جائیں گی۔ انضمام الحق نے کہا کہ وہ دنیا بھرمیں گھومتے رہتے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا اپنے وطن میں ایک گھر ہو لیکن ماضی میں اس حوالے سے سرمایہ لگانے والوں کو دشواریوں کا سامنا رہا لیکن اب تو پورے پاکستان میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن خاص طور پر کیپٹل اسمارٹ سٹی میں سرمایہ لگانےوالوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان کے منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوتے ہیں اور اسمارٹ سٹی کا موازانہ دنیا کے کسی بھی اسمارٹ سٹی سے کیا جاسکے گا۔ کیپٹل اسمارٹ سٹی کے مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ شہزاد صادق ملک نے کہا کہ لانچ ہونے والے ون کیپٹل اپارٹمنٹس کو زبردست رسپانس ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیپٹل اسمارٹ سٹی میں اوورسیزون، ویسٹ آئی سیکٹر کے اندر 287کنال پر یہ منصوبہ ہے، اس کے جیٹ ٹاور کی لانچنگ ہوئی اور سیلنگ کھول دی گئی ہے۔ اس منصوبےکی جس قدر ڈیمانڈ ہے اسے پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ایونیو مارکیٹنگ کے اطہر عباس نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کیپٹل اسمارٹ سٹی اپنے صارفین کو منصوبوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتی ہے کوئی اور ڈویلپر یہ کام نہیں کر رہا اور یہ کام صرف وہ ہی کر سکتے ہیں جن کے منصوبوں پر بروقت تعمیراتی کام جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ نیا منصوبہ ون کیپٹل اپارٹمنٹس کو اسپینش آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ ورلڈ کلاس اپارٹمنٹس ہیں، وہاں جدید طرز زندگی متعارف کرائی جا رہے جہاں دنیا جہاں کی ہر سہولت میسر ہوگی،اگر باہر کی دنیا کی طرح لگژریزندگی پاکستان میں گزارنی ہو تو اس منصوبے میں سرمایہ کاری ضرور کرنی چاہئے۔ اسمارٹ سٹی کے محمد علی نے بتایا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس میں دنیا کی تمام سہولتوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ سٹی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن و ہیلتھ نجم الحسن نے بتایا کہ منصوبے میں ایک سو سے زائد اسکول وکالجز کی تعمیر بھی شامل ہوگی جب کہ علاج معالجہ کیلئے عالمی معیار کے ہسپتال بھی موجود ہوں گے۔ چوہدری شہزاد نے بتایا کہ ایسے روڈ شو کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو کیپٹل اسمارٹ سٹی کے منصوبوں کے بارے میںتازہ ترین معلومات ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس قسم کے اسمارٹ شوز برطانیہ کے مختلف شہروں کے علاوہ یورپ میں بھی منعقد ہوں گے۔

یورپ سے سے مزید