• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلاؤ میں کونسلر دل باغ پرمار میئر اور کونسلر حقیق ڈار ڈپٹی میئر منتخب

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری) سلاؤ بارو کونسل کے لیبر کونسلر حقیق ڈار ڈپٹی میئر منتحب ہوگئے،سلاؤ بارو کونسل کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کونسلر حقیق ڈار کو باضابطہ ڈپٹی میئر جبکہ میئر کونسلر دل باغ پرمار کو منتخب کیا گیا، نومنتحب ڈپٹی میئر کونسلر حقیق ڈار دوسری مرتبہ ڈپٹی میئر منتحب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے حقیق ڈار ویکسم وارڈ سے دو ہزار گیارہ سے مسلسل کونسلر منتحب ہو رہے ہیں۔ان کا آبائی تعلق جہلم پاکستان سے ہے، نومنتحب ڈپٹی میئر حقیق ڈار نے جنگ لندن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ڈپٹی میئر منتحب ہونا بڑے اعزاز اور عزت کی بات ہے، اس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ اپنی ذمہ داریاں بلا تفریق احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ برطانیہ ہمارا ملک ہے اس کی سیاست سمیت دیگر شعبوں میں ہمیں مثبت و تعمیری کردار ادا کرنا ہو گا۔ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں لوگوں کی خدمت جاری رکھوں گا۔
یورپ سے سے مزید