• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی، محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے31جولائی تک دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں یکم جون سے 31 جولائی تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی اور ادارے بند رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید