• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتشدد جتھوں کو وفاقی دارالحکومت پر یلغار کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ن لیگ ہالینڈ

دی ہیگ ( نمائندہ جنگ) عمران خان ملک پاکستان میں انار کی اور فساد پھیلانا اور اپنی انا کی تسکین چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون ہالینڈ کے صدر چوہدری پرویز علی نے مسلم لیگ نون ہالینڈ کے ایک اجلاس میں کیا اجلاس میں مرکزی عہدے داران سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جن میں چیئرمین پیر اقرار شاہ سینئر نائب صدر جاوید پیارا بٹ ، محمد یونس بٹ، مہر وقاص، محمد خورشید مغل،حاجی عبدالقیوم، جنرل سیکرٹری فیصل منظور ، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر ، چوہدری شاہد ، محمد سعید،سید رضوان احمد ، سید عامر عباس چوہدری، طارق جاوید اختر ، نعمان سلیم بٹ محمد محسن،نزاکت علی ،صدیق عبدالباسط خان اور نوخیز سندیلہ نےشامل ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز علی نے کہا کہ پر تشدد جہتوں کو وفاقی دارالحکومت پر یلغار کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دوہرے معیار کے تحت ملک پاکستان میں صرف فساد پھیلانا چاہتا ہے ۔پیر اقرار شاہ نے کہا عمران خان کا بیانیہ اب ایک فتنے کی شکل اختیار کر چکا ہے پوری قوم کو اس فتنے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے ، جنرل سیکرٹری فیصل منظور نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں ملک پاکستان میں جو تباہی مچائی اب اس کو حکومتی اتحاد اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اس کو درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ پوری دنیا میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی عمران خان کے لانگ مارچ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ محمد جاوید اقبال کھوکھر نے مزید کہا کہ عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بے ہودہ گفتگو کی میڈیا پر پابندی ہونی چاہیے عمران خان کی زبان ہمارے نوجوان نسل کو خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مہنگائی بے روزگاری کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اپنی ٹیم اور حکومتی اتحاد کے ساتھ مل کربہت جلد ملک پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف پھر لے کر آئیں گے اور پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ہر وہ کام کیا جائے گا جس سے ملک پاکستان اور پاکستانی عوام کو فائدہ ہو۔

یورپ سے سے مزید