• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مسائل کے حل کیلئے مربوط پلان تشکیل دینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے مربوط پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف دیا جاسکے، شہر اولیاءمیں سیوریج،ٹریفک اور صفائی کی شکایات کے ازالے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے جلد ہی عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نےضلعی محکموں سے بریفنگ لیتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک،سیوریج اور صفائی کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا اس سلسلے میں ضلعی محکموں کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے،ایم ڈی اے،ٹریفک پولیس اور کارپوریشن کے تحت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر نئے ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے، صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے مختلف علاقوں میں کیمپ آفس لگاؤں گا،تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایم ڈی اے اور کارپوریشن مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی چیکنگ کیلئے اچانک دوروں کا پلان بھی تیار کرلیا ہے۔
ملتان سے مزید