• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈی اے بجٹ،ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ توثیق کیلئے حکومت کو بھیج دیا گیا

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مالی سال 2022-23 کے 2287 ملین روپے کے بجٹ کی جانچ پڑتال کی گئی اور ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ توثیق کے لیے حکومت پنجاب کو بھیج دیا گیا۔ محکمہ فنانس، محکمہ (پی اینڈ ڈی) اور( ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای) ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیاہےکہ مالی سال 2022-23 کے لیے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بجٹ کا کل تخمینہ 2287 ملین روپے ہے ۔ غیر ترقیاتی اوردیگر اخراجات کے لیے 395 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید