• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پرائمری ہیلتھ کا اجلاس، 43 جیلوں میں افسروں کی تجاویز کا جائزہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے انتظامی اصلاحات پر مبنی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب کی 43 جیلوں میں افسر وں کی جانب سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی، سپیشل سیکرٹری، محکمہ ہوم، سی اینڈ ڈبلیو اور آئی ڈیپ نے اجلاس کے دوران خواجہ سلمان رفیق کو انتظامی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ 43 جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کی خاطر انتظامی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ پنجاب کی جیلوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا، ادویات کی فراہمی، اور دیگر سہولیات میں بہتری لائی جائے گی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی تمام جیلوں کے ہسپتالوں میں قیدیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
لاہور سے مزید