• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب اقتدار کو مسائل کا شکار عوام کی کوئی فکر نہیں‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹ سکول روڈ میکانگی کاسی طوغی روڈلیاقت بازارمیزان چوک مسجدروڈ تھانہ روڈسمیت آس پاس گلیوں میں 12روزسے پینے کے پانی کی بندش کی وجہ سے شہرکربلاکامنظرپیش کررہا ہے،ارباب اقتدارو اختیار عوامی پریشانیوں کی بجائے عدم کی ناکامی وپریشانیوں میں مبتلا ہیں اور انہیں عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔دوسری جانب شہر میں غیراعلانیہ مسلسل لوڈشیدنگ نے عوام اورتاجروں کاجینادوبھر کردیاہے ، بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج میں کمی بیشی معمول بن چکی ہے۔سرکاری ٹیوب ویلوں کے واپڈاکوبلوں کی عدم ادائیگی کے باعث عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ اور قلت آب کی اذیت سے عوام کو نجات دلائے ۔
کوئٹہ سے مزید