• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہرہ کرنیوالی خاتون نفسیاتی مریضہ ہے‘ ترجمان بلوچستان پولیس

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) ترجمان بلوچستان پولیس نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے والی خاتون کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلقیس نامی خاتون نفسیاتی مریضہ ہے،سٹی پولیس نے خاتون کو قائد آباد پولیس کے حوالے کرکے گھر والوں کو اطلاع دی ۔بیان میں ترجمان بلوچستان پولیس نے بلقیس نامی خاتون کے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کے شوہر کا انتقال ہوا اور بیٹوں نے اس کو گھر سے نکال دیا ہے ، خاتون کو ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن کوئٹہ نے قائد آباد پولیس کے حوالے کرکے خاتون کے گھر والوں کو اطلاع دی ۔ ترجمان کے مطابق خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ ان کی والدہ نفسیاتی مریضہ ہے اکثر گھر سے بغیر اطلاع کے نکل جاتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید