کوئٹہ(پ ر) ایف سی بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیاء نے پاک افغان سرحدی علاقے شاہان سیکٹر ژوب میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایاصحت کی بنیادی سہولیات سے محروم علاقے میںماہر ڈاکٹرز نے 220 سے زائد مریض جن میں 75 خواتین اور 85 بچے شامل تھے کا معائنہ کرکے انہیں ادویات فراہم کیں کیمپ میں خون کے بنیادی معائنہ جات ، ای سی جی ، ہیپاٹائٹس، لیب سروسز اور مائنر سرجری کی سہولیات بھی مریضوں کو حاصل تھیں ایف سی حکام کی جانب سے ضرورتمند افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیاجس پرمقامی افراد نے ایف سی کے جذبہ خیرسگالی کی تعریف کی۔