• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، ایکس سروس مین لیگل فورم

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین لیگل فورم نے حریت رہنما یٰسین ملک کو سزا سنائے جانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یٰسین ملک کو سنے بغیر سزا سنانا ہندوستانی عدالتی نظام کا دیوالیہ پن ہے ، خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت گرداننے والا ہندوستان یٰسین ملک کو انصاف فراہم نہ کر سکا۔ ایکس سروس مین لیگل فورم کنونیئر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم جدوجہد تکمیل پاکستان سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ ہماری مجرمانہ خاموشی پر تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
اسلام آباد سے مزید