• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کی قیمتیں 28 سو پونڈ کی حد تک بڑھنے کا امکان

گلاسگو(نمائندہ جنگ) آف جم کے چیف ایگزیکٹیو جوناتھن بیئررلے نے پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بتایا ہے کہ اس سال کے آخر میں توانائی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ کر 28 سو پونڈ کی حد تک بڑھنے کاامکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمیمنڈی میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں، گیس کی قیمتیں بہت زیادہ اور غیر مستحکم ہیں اور بعض اوقات وہ اپنی ہول سیل کی سطح پر دس گنا زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ ہول سیل انرجی اور دیگراخراجاب میں قیمتوں کی حد میں سال میں دو بار نظرثانی کی جاتی ہے۔یکم اپریل کو پہلے ہی قیمتوں میں سات سو پونڈ یعنی 54 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جس سے اسکاٹ لینڈ میں دو لاکھ گیارہ ہزار گھرانے متاثر ہوئے۔ واضح رہے قیمتوں کو کیپ کرنےکا مقصد توانائی کی کمپنیوں کو ضرورت سے زیادہ منافع کمانے سے روکنا ہوتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا ہے کہ صارفین کو توانائی کی مناسب قیمت سے زیادہ ادائیگی نہ کرنی پڑے۔ گروسری کی قیمتوں میں بھی گزشتہ چار ہفتوں کے دوران افراط زر سات فیصد بڑھی ہے جو کہ مئی 2019ءکے بعد سب سےبڑا تیز رفتار اضافہ ہے،مہنگائی کی لہر نے ایک عام آدمی کی زندگی کو بہت مشکل بنا دیا ہے اور لوگ اپنی ضروریات زندگی سے کٹوتی کرنے پر مجبورہو گئے ہیں۔

یورپ سے سے مزید