• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف فٹبالر ڈیرک اسٹوکس 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا)فٹبال کے ہیرو ہڈرز فیلڈ ٹاؤن اور بریڈ فورڈ سٹی کے کھلاڑی ڈیرک اسٹوکس 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔یارکشائر کے دو کلبوں کے لیے 120 گول کرنے والے اسٹرائیکر کا گزشتہ شب اچانک انتقال ہو گیا۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بولٹن وانڈررز سے کیا ۔ڈیرک اسٹوکس نے انگلینڈ کے لیے بھی چار میچ کھیلے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ان کے بیٹے گیری نے لکھا ہے کہ "ان کی فٹ بال کی کامیابیاں عام علم ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بولٹن وانڈررز سے کیا اور بریڈ فورڈ سٹی اور ہڈرز فیلڈ ٹاؤن کے لیے 279 فٹ بال لیگز کھیلیں، 120 لیگ گول اسکور کیے، اور انہوں نے بریڈ فورڈ سٹی ایف اے کپ کے گولز میں بھی حصہ لیا۔ نکھی ویلز کے ساتھ ریکارڈ سات سکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ آئرلینڈ میں ڈنڈلک کے لیے کھیلنے گئے جہاں انہوں نے ، 64 میچز میں 29 گول کیے۔

یورپ سے سے مزید