• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کنکشن فراہمی کے الزام میں تین آئیسکو اہلکار معطل

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سی ای او آئیسکو کی محکمہ سے کرپشن کے خاتمہ کی ہدایت کی روشنی میں آئیسکو کے بارہ کہو اربن سب ڈویژن کے تین اہلکار غیر قانونی کنکشن کی فراہمی کے الزام میں معطل کر دیئے گئے۔ابتدائی انکوئری کے بعد ڈائریکٹر آپریشن اسلم خان نے سابق ایس ڈی او کے دورمیں ہونے والے اس غیر قانونی کام میں ملوث ایل ایس ون عرفان ر حمت ، ایل ایس شوکت خان اور ایچ ڈی این مبین شاہد کو معطل کرتے ہوئے ایچ آر ہیڈ کوارٹر رپوٹ کرنے کی ہدا یت کر دی ۔