• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقسیم ہند پر بھارتی مصنفہ گیتانجلی کے ناول نے ’انٹرنیشنل بکر پرائز‘ جیت لیا

نئی دہلی (اے ایف پی/مانیٹرنگ نیوز )تقسیم ہند پر بھارتی مصنفہ گیتانجلی کے ناول نے ’انٹرنیشنل بکر پرائز‘ جیت لیا،تفصیلات کے مطابق 2022کا ’انٹرنیشنل بکر پرائز‘ ایک بھارتی مصنفہ گیتانجلی نے جیت لیا ہے۔انہیں یہ عالمی ایوارڈ تقسیم ہند کے تناظر میں لکھے گئے بھارتی ناول ’ریت سمادھی‘ پر ملا ہے۔یہ ہندی زبان کی پہلی کتاب ہے جس کے ترجمے کو کتابوں کی دنیا کا معتبر عالمی اعزاز دیا گیا ہے۔ ’ریت سمادھی‘ بھارت اور پاکستان کی تقسیم کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔ناول کا ترجمہ مشہور امریکی مصنفہ اور مترجم ڈیزی راکول نے ’ٹومب آف سینڈ (Tomb of Sand) کے نام سے کیا ہے۔جمعے کی صبح دی بکر پرائز کے ٹوئٹر ہینڈل سے 2022 کے بکر ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید