• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمودا تکون میں غائب ہوئے تو ٹکٹ کی رقم واپس، بحری جہاز کی دلچسپ پیشکش

برمودا تکون کے سفر کے لیے روانہ ہونے والے ایک بحری جہاز نے دلچسپ و عجیب پیشکش کرکے سب کو حیران کردیا۔

بحری جہاز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر مسافر برمودا تکون میں غائب ہوگئے تو انہیں ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کردی جائے گی۔

برمودا تکون بحیرہ اوقیانوس کے شمال میں واقع وہ علاقہ ہے جس کے بارے میں قیاس ہے کہ وہاں بحری اور فضائی جہاز پُراسرار طور پر غائب ہوجاتے ہیں۔

امریکا کی ایک نجی ٹریول ایجنسی نے اپنے اشتہار میں کہا کہ برمودا تکون کے سفر میں غائب ہونے کے حوالے سے پریشان نہ ہوں، اگر آپ وہاں غائب ہوگئے تو تمام سفری اخراجات واپس کردیے جائیں گے۔

مارچ 2023 میں نارویجین لائنر نامی بحری جہاز نیویارک سے برمودا کا سفر کرے گا۔

ٹریول ایجنسی کے اشتہار کے مطابق مسافروں کو برمودا ٹرائی اینگل پر شام سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

بحری جہاز کے ایک کیبن کا ٹکٹ 1450 پائونڈ یعنی 3 لاکھ 66 ہزار روپے کا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید