• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت آزاد ہم غلام ہیں، حق نہیں دیا تو چھین لیں گے، عمران خان

چار سدہ (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے روس سے سستا تیل لیا اور قیمتیں کم کیں‘ بھارت آزاد اور ہم غلام ہیں‘تیاریاں جاری ہیں ‘ہم دوبارہ اسلام آباد آئیں گے ‘ اب کوئی روک نہیں سکے گا، حق نہیں دیاتو چھین لیں گے‘ اب ہم نکلیں گےتو کوئی سامنے کھڑا نہیں ہوگا ‘ رانا ثنا اللہ‘ شہباز شریف اورحمزہ کان کھول کر سن لو‘ ہم تم پر کیس کریں گے اور جیلوں میں ڈلوائیں گے ‘اس بارشریف خاندان بچے گا نہ رانا ثناءاللہ۔

حقیقی آزادی کی جنگ جہاد ہے‘ جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔اتوار کویہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم کو تیار کر رہا ہوں‘اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے گھروں میں جا کر خواتین کو پکڑا گیا، یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا گیا، خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی‘ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے پرامن احتجاج کا حق مانگ رہے ہیں‘ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔

 عمران خان نے کہا کہ امریکی غلاموں نے پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمت بڑھا دی ہےہم نے روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ کیا تھا، امپورٹڈ حکومت نے معاہدہ ختم کیا.

 بھارت نے روس سے سستا تیل لیا اور قیمتیں کم کیں، بھارت آزاد اور ہم غلام ہیں۔بھارت سے سمجھوتہ کر کے یہ کشمیر کو بیچیں گے۔

اہم خبریں سے مزید