ڈھاکہ(پی پی آ ئی) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دو سال سے معطل مسافر ٹرین سروس اتوار کو ایک بار پھر بحال ہو گئی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق میتری ایکسپریس ٹرین کو اتوار کے روز ڈھاکہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل آف ریلویز دھیریندر ناتھ مجمدار نے ڈھاکہ کنٹونمنٹ اسٹیشن سے 170سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔