کوئٹہ (پ ر) مركزي جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے نائب امیر مولاناعصمت اللہ سالم نے کہاہے کہ کشمیری حریت پسند رہنمایٰسین ملک پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔ جیل میں بھی ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے اس سلسلے میں انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھائیں ،حکومت پاکستان بھی عالمی فورم پر اس سلسلے میں موثر آوازاٹھائے۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں پر جھوٹے الزامات لگاکر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، یٰسین ملک کشمیریوں پر جبر وتشدد کے خلاف مضبوط آواز ہیں،مرکزی جمعیت اہلحدیث ان کی فیملی کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔