بھارتی گلوکار، ریپر، اداکار، اور سیاست دان شوبھدیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا 11 جون 1993 کو پیدا ہوئے، بہت سے لوگ ان کے اصل نام سے بےخبر ہوں گے کیونکہ ان کا اسٹیج نام ہی ان کی شہرت کی وجہ بنا تھا۔
محض 28 برس کی عمر میں دنیا بھر میں انہوں نے لاتعداد لوگوں کو اپنا مداح بنایا۔
سدھو موسے والا کی تعلیم کے حوالے سے بات کی جائے توانہوں نے لدھیانہ کے گرو نانک دیو انجینئرنگ کالج سے انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی۔
سدھو ایک کامیاب گلوکار اور گیت نگار تھے جو گریجویشن کے بعد پنجاب سے کینیڈا منتقل ہو گئے تھے اور 2017 میں ان کا گانا G-Wagon ایک زبردست ہٹ نمبر ثابت ہوا۔
سدھو موسے والا نے سیاست میں بھی انٹری دی اور 3 دسمبر 2021 میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
بہت جلد ہی سدھو موسے والا کی گلوکاری کے چرچے دنیا بھر میں ہونے لگے، 2020 کے اوائل میں دی گارڈین نے سرفہرست 50 نئے فنکاروں میں سدھو موسے والا کا نام بھی شامل کیا تھا۔
اب لوگ ضرور یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر 28 سالہ اس گلوکار کے اثاثوں کی مالیت کتنی تھی تو بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ سدھو ایک کانسرٹ کے 28 لاکھ روپے لیا کرتے تھے۔
گلوکار کے اثاثوں کی مالیت کے حوالے سے بات کی جائے تو سدھو موسے والا 2022 میں 5 ملین ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں، اس رقم کو اگر بھارتی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو اس کی قیمت تقریباً 38 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔