• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ڈاک نے خطوط اور پارسل متعلقہ اشخاص تک پہنچانے کے لئے ڈرون کا استعمال شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں ایک میڈیکل پارسل ایک گاوں سے 46 کلومیٹر دور دوسرے گاوں میں صرف 25 منٹ میں پہنچا۔ احمد آباد میں وزارت مواصلات کے حکام نے اس موقعہ پر ایک بڑی پارٹی کا اہتمام کیا اور کہا کہ جلد ہی یہ سلسلہ بھارت کے دیگر شہروں میں بھی شروع کردیا جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈرون کے ذریعے خطوط اور پارسل تقسیم کرنے پر بھارتی وزارت مواصلات کو مبارک دی ہے اور اسے مواصلات کی دنیا میں ایک بڑا آغاز قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید