پشاور(خبرایجنسی) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک توایک طرف ہے آج کل توسیاسی لیڈرشپ ناشائستہ زبان استعمال کررہی ہے ،تقاریرمیں وہ شائستگی نہیں رہی جو پہلے ہوتی تھی،حکومت کو اس حوالے سے بھی کچھ کرنا چاہیے،اس حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں،عدالت نے ٹک ٹاک سے متعلق پٹیشن نمٹا دی ۔پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد شیئر ہونے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس قیصررشید اورمحمد ابراہیم خان نے کی،پی ٹی اے کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی اے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پر لاکھوں کی تعداد میں غیراخلاقی ویڈیوزبلاک کی گئیں ہیں،لاکھوں یوزرز کو وارننگ دی گئیں فلٹریشن مزید سخت کی گئی ہے۔