نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک شادی شدہ جوڑے میں طلاق کی وجہ بن گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے شہر بلاری میں ایک شوہر کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے میں روزانہ میگی نوڈلز کھانا پڑ رہی تھیں۔جب شوہر کو معلوم ہوا کہ ان کی نوبیہاتی دلہن کو کھانے میں میگی نوڈلز کے علاوہ کچھ اور بنانا نہیں آتا تو انہوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔