تہران (جنگ نیوز )اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایران عالمی جوہری نگراں ادارے سے چوری کی گئی دستاویزات کو اپنی ممنوعہ جوہری سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے استعمال کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ’دنیا سے پہلے بھی جھوٹ بولا اور ایران اب بھی دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے۔انھوں نے اپنی بات کی تصدیق میں ایران کے ’دھوکہ دہی کے منصوبے‘ کی نقول بھی دکھائیں، جن میں فارسی زبان میں ہاتھ سے لکھی گئی تحریر بھی شامل ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کو ’کور سٹوری‘ یعنی دنیا کو بہکانے کیلئے فرضی کہانی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔