نئی دہلی (جنگ نیوز )پانی بھرنے کے لیے کنویں کی دیوار پر چڑھتی خاتون کی وائرل ویڈیو نے بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پانی کی قلت کے مسئلے کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پانی بھرنے کے لیے کیسے بغیر رسی کنویں میں اتر رہی ہے۔غوثیہ نامی گاؤں میں کنویں اور تالاب خشک ہو جانے کے بعد اب وہاں رہنے والے پانی کے لیے ایسے انتہائی اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔بھارت کے دوسرے بہت سے علاقوں کو بھی پانی کے ایسے ہی بحران کا سامنا ہے۔