کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ میں رکن اسمبلی کے بیٹے نے 4دوستوں کے ہمراہ 17 سالہ لڑکی کو اپنی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں نجی پارٹی سے واپسی پر پانچ لڑکوں نے ایک 17سالہ لڑکی کو اپنی مرسیڈیز میں بٹھایا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں مقامی رکن اسمبلی کے ایک رکن اور اس کے 4 دوستوں کو نامزد کیا ہے۔ لڑکی کی طبی جانچ پڑتال میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔